میانمر میں معصوم انسانوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی قابل مذمت ہے,سپین میں پاکستانی کمیونٹی کا مشترکہ بیاں

میانمر میں معصوم انسانوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی قابل مذمت ہے,سپین ...
میانمر میں معصوم انسانوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی قابل مذمت ہے,سپین میں پاکستانی کمیونٹی کا مشترکہ بیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(جی اے قریشی )میانمر میں معصوم انسانوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی قابل مذمت ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں کب جاگیں گی، برما میں انسانیت کے خلاف ہونیوالے ظلم و ستم کی موجودہ دور میں مثال نہیں ملتی، مسلم ممالک کو مسلمانوں کے قتل عام پر فورا او آئی سی کا اجلاس بلا کر لائحہ عمل دینا چاہئے، ان خیالات کا اطہار سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات حاجی فیض اللہ ساہی، راجہ شفیق کیانی، حافظ عبدالرزاق،چوہدری امتیاز آکیہ،چاہدری امانت مہر،شفقت رضا، حاجی اسد، شوکت چوہان، ثاقب طاہر، بابر ناصر، ،حق نواز چوہدری، عبد غفار مہرانہ، اقبال چوہدری نے نمائیندہ ڈیلی پاکستان سے کیا، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں جو چھوٹے چھوٹے ایشوز پر زمین و آسمان ایک کر دیتی ہیں وہ اب تک کیوں خاموش ہیں، عالمی میڈیا روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف کوئی آواز نہیں اٹھا رہا۔ کیا وہاں پر مرنے والے انسان نہیں، اتنا ظلم تو جانوروں پر بھی نہیں کرتے جتنے ظلم کے پہاڑ روہنگیا میں مسلمانوں پر ڈھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف اس قتل عام کی مذمت کرتے ہیں بلکہ سپانش حکومت، پاکستانی حکومت ،اقوام عالم، یو این او اور انسانی حقوق کی تںظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور ظالموں کے ہاتھ طلم کرنے سے روکیں