دمے اورکھانسی سے تنگ مریضوں کے لئے ایک غیر معمولی جڑی بوٹی سامنے آگئی،یورپ میں اسکا قہوہ اور تیل عام ہورہا ہے
لاہور (حکیم محمد عثمان)دمہ کا مرض جہاں احتیاط اور ادویات کا محتاج ہوکر رہ گیاہے وہاں اسکا جڑی بوٹیوں سے قدرتی علاج بھی عام ہورہا ہے ۔موجودہ تحقیقاتی دور میں اب شاید ہی کوئی ایسی جڑی بوٹی بچی ہوگی جو محقیقین کی سائنٹفک نگاہ سے بچی ہو گی۔مرزنگوش بھی ایسی ہی جڑی بوٹی ہے جو پودینہ کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے،لیکن یہ پودینہ نہیں۔اس کو انگریزی میں oregano کہا جاتا ہے، یہ کثیر الفوائد جڑی بوٹی ہے جو نظام تنفس کی اصلاح کے علاوہ بھی کئی امراض میں مفید ترین قرار دی جاتی ہے۔ اسکو اینٹی وائرل ،اینٹی بیکٹیریل،اینٹی فنگل ،اینٹی آکسیڈنٹ جیسی خصوصیات کے طور پر شہرہ مل رہا ہے ۔یہ ہڈیوں کو مضبوط اور عصبی نظام کو قوت اور تحریک دیتی ہے ۔کمزور ہڈیوں والے اسکا قہوہ پی کر ہڈیوں کو غیر معمولی طور پر مضبوط بناتے ہیں۔اس غرض سے اسکا قہوہ ،کیپسول اور تیل استعمال کیا جاتا ہے ۔
دمہ کے لئے مرزنگوش کا قہوہ بنانا بہت آسان ہے۔خشک مرزنگوش کے تین چمچ ایک کپ گرم پانی میں ڈال کرپانچ سے دس منٹ تک ابالنے کے بعد ذائقہ و میٹھے کے لئے خالص شہد کا ایک چمچ ڈال کر پیاجاتا ہے۔اگر یہ ممکن نہ ہوتو مرزنگوش کے تازہ پتوں کا ایک چمچہ جوس نکال کر دن میں دو سے تین بار پی لیا جائے تو دمہ کی شدت ختم ہوجاتی ہے جبکہ کھانسی جتنی بھی شدید ہو اس سے آرام ملے گا .انڈیااور ایران میں میں اسکوکھانوں میں پودینے کی طرح استعمال کیا جاتا ہے ۔تاہم پاکستان میں یہ ادویاتی طور پرہی دستیاب ہوتی ہے