برطانیہ، نصف سے زائد آبادی کسی مذہب سے وابستہ نہیں :سروے رپورٹ

برطانیہ، نصف سے زائد آبادی کسی مذہب سے وابستہ نہیں :سروے رپورٹ
برطانیہ، نصف سے زائد آبادی کسی مذہب سے وابستہ نہیں :سروے رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (این این آئی)نیشنل سینٹر فار سوشل ریسرچ نے برطانیہ میں 3 ہزار کے قریب لوگوں کا سروے کیا جس سے معلوم ہوا کہ 53 فیصد لوگ کسی مذہب سے وابستہ نہیں ہے۔

آذربائیجان میں برسرِاقتدار اشرافیہ کے پاس رشوت دینے کے لیے 2.8 ارب ڈالر کا فنڈ تھا: برطانوی میڈیا کی رپورٹ
نیشنل سینٹر فار سوشل ریسرچ رپورٹ کے مطابق حالیہ سروے سے معلوم ہوا کہ نوجوانوں کی تقریباً 2 تہائی تعداد مذہب پر یقین نہیں رکھتی، البتہ وہ لوگ جن کی عمریں 75 برس سے اوپر تھیں، ان میں سے 75 فیصد نے کہا کہ وہ مذہب پر ایمان رکھتے ہیں۔تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ جو مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے تھے، ان میں سے 40 فیصد کے قریب اب مذہب پر یقین کھو بیٹھے ہیں جبکہ سب سے ڈرامائی تبدیلی اینگلیکن فرقے کے لوگوں میں آئی ہے اور 2000 کے مقابلے پر ان کی تعداد آدھی رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ 1983 میں کیے جانے والے ایسے ہی ایک سروے میں 31 فیصد برطانوی شہریوں نے کہا تھا کہ ان کا کوئی مذہب نہیں ہے۔