این اے 120 کی انتخابی مہم میں کوئی وزیر یارکن اسمبلی حصہ نہیں لے رہا: ترجمان ن لیگ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے این اے 120 کی انتخابی مہم میں کوئی وزیر یارکن اسمبلی حصہ نہیں لے رہا،پارٹی پر الزام لگانے کی وجہ انتخابی مہم پر اثر ہونے انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) عمران گورائیہ کا کہنا تھا کہ ہم انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطے کے پابند ہیں، این اے 120 کی انتخابی مہم میں کوئی وزیر یارکن اسمبلی حصہ نہیں لے رہا۔ترجمان کے مطابق این اے 120 میں ن لیگ کی کامیابی یقینی ہے، اسی وجہ سے مخالفین ایسے الزامات لگا رہے ہیں،تاہم ہم ان کےایسے تمام الزامات رد کرتے ہیں۔
واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام لگا یا تھا کہ حلقے میں حکومتی وزراءانتخابی مہم چلا رہے ہیں،لیکن ان کو اس حلقے میں کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔