شام ، داعش کے جنگجوؤں کی گولہ باری ،2 روسی فوجی ہلاک
ماسکو(این این آئی)شام میں داعش کے جنگجووں کی گولہ باری کے نتیجے میں 2روسی فوجی ہلاک ہوگئے ۔
برطانیہ، نصف سے زائد آبادی کسی مذہب سے وابستہ نہیں :سروے رپورٹ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے مشرقی شہر دیر الزور کے قریب گولہ باری کی زد میں آنے والا ایک روسی فوجی موقع ہی پر ڈھیر ہو گیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے روسی فوجی اپنے مصالحتی مرکز کی گاڑیوں کے قافلے میں شامل تھے جو متحارب گروپوں کے درمیان صلح کرانے جا رہے تھے۔