امریکا معائنہ کاری نہیں، ایرانی حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے:سربراہ باسیج

امریکا معائنہ کاری نہیں، ایرانی حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے:سربراہ باسیج
امریکا معائنہ کاری نہیں، ایرانی حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے:سربراہ باسیج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کی موبلائیزیشن فورس ’باسیج‘ کے سربراہ غلام حسین غیب پرور نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی فوجی تنصیبات کی معائنہ کاری نہیں بلکہ ایران کا سیاسی نظام تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

کینیا ، لڑکیوں کا سکول نذر آتش، 9 طالبات ہلاک
عرب ٹی وی کے مطابق مسٹر غیب پرور کا کہناتھاکہ ایران کی فوجی تنصیبات کی چھان بین اور معائنہ کاری سرخ لکیر ہے اور اسے کسی صورت میں عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ امریکیوں کا ایران کی فوجی تنصیبات میں داخلے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مغرور قوتیں ایران کے اسلامی انقلاب کو ختم کرنے سے کم پر راضی نہیں ہوں گی۔ امریکا کااصل ہدف ایران کے ’انقلابی‘ نظام کو ختم کرنا اور مرضی کی حکومت قائم کرنا ہے۔