’’ہر وقت پاکستانیوں کو لیکچر دیتی ہو،شادی سے پہلے استانی ہوتی ہو گی‘‘ پاکستانی لڑکی نے شنیرا اکرم کو یہ جملہ کسا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دے دیا؟ جان کر آپ بھی وسیم اکرم کی بیگم کے بھی فین ہو جائیں گے

’’ہر وقت پاکستانیوں کو لیکچر دیتی ہو،شادی سے پہلے استانی ہوتی ہو گی‘‘ ...
’’ہر وقت پاکستانیوں کو لیکچر دیتی ہو،شادی سے پہلے استانی ہوتی ہو گی‘‘ پاکستانی لڑکی نے شنیرا اکرم کو یہ جملہ کسا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دے دیا؟ جان کر آپ بھی وسیم اکرم کی بیگم کے بھی فین ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ میں پاکستان سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ،وہ اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اکثر اوقات ویڈیو لگا کر عوامی مسائل کو اجاگر کرتی ہیں اور ان کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی درخواست کرتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کراچی میں گندگی کے حوالے سے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور سب کو مل اسے ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے کہا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ایک ’کرن احمد ‘نامی صارف نے قومی ہیر و وسیم اکرم کے اہلیہ پر طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ہر وقت پاکستانیوں کو لیکچر دیتی ہیں یقینا آپ شادی سے قبل پی ایچ ڈی کرنے والے طالبعلموں کو شوشیالوجی پڑھاتی رہی ہوں گی ‘۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکر م نے صارف کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نہیں جانتی کہ اپنے ملک کی حفاظت کرنے کیلئے کسی ’پی ایچ ڈی ‘ڈگری کی ضرورت ہے ؟اگر تم مجھے پاکستانیوں سے الگ کرنا چاہتی ہو تو یہ ایک بات سمجھ لو کہ یہ میرا بھی ملک ہے ‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -