بھارت میں بائیں بازو کی خاتون صحافی گوری لنکیش کو قتل کردیا گیا

Sep 05, 2017 | 09:00 PM

بھارت میں بائیں بازو کی خاتون صحافی گوری لنکیش کو قتل کردیا گیا

بنگلور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں بائیں بازو کی خاتون صحافی اور ہفت روزہ ” لنکیش میگزین“ کی ایڈیٹر گوری لنکیش کو ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ خاتون صحافی کو ہندو انتہاءپسند وں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی تھیں اور بی جے پی حکومت میں انہیں کئی بار پابند سلاسل کیا جا چکا ہے۔

’’ہر وقت پاکستانیوں کو لیکچر دیتی ہو،شادی سے پہلے استانی ہوتی ہو گی‘‘ پاکستانی لڑکی نے شنیرا اکرم کو یہ جملہ کسا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دے دیا؟ جان کر آپ بھی وسیم اکرم کی بیگم کے بھی فین ہو جائیں گے
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندی کے مخالف نظریات کی حامل گوری لنکیش کو تین موٹر سائیکل سوار وں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار دیں ، گولیاں ان کے سر اور پیٹ میں لگیں جو کہ بہت قریب سے چلائی گئیں تھیں ،گولیاں لگنے سے خاتون صحافی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ گوری لنکیش ایک نڈر اور بے باک صحافی کے طور پرمشہور ہیں اور انہوں نے متعدد بار ہندو انتہا پسندوں کے خلاف  آرٹیکلز بھی لکھے ہیں۔ خاتون صحافی نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام پر بھی مضامین کی ایک سیریز تحریر کی تھی ، اپنے نظریات کی وجہ سے وہ ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر تھیں جبکہ انہیں متعدد بار قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں۔ بنگلور پولیس کے مطابق وہ قتل کے تمام پہلوﺅں پر غور کر رہی ہے اور جلد ہی قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں