وہ خاتون جو پھونک مارکر مردانہ کمزوری کا علاج کرتی ہے
سڈنی(نیوز ڈیسک)مردانہ کمزوری کا علاج کوئی ڈاکٹر یا حکیم کرے تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن ایک فحش رقاصہ مردانہ کمزوری کی معالج بن بیٹھے تو یقیناحیرت کی بات ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہ موصوفہ بس ایک پراسرار منتر پڑھ کر دکھی مردوں کی زندگی بدل دینے کا دعوٰی کرتی ہیں۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ شانی میری کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ڈانس کلب میں برہنہ رقاصہ کے طور پر کام کرتے ہوئے یہ محسوس ہوا کہ ان کے گاہکوں کی بڑی تعداد جنسی مایوسی کی شکار ہے اور انہیں کسی ایسے مخلص رفیق کی ضرورت ہے جو ان ان کا یہ سنگین مسئلہ حل کر سکے۔ انہوں نے رقص چھوڑ کر مردوں کا علاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کام میں حیرت انگیز کامیابی بھی حاصل کر لی۔
شانی اب آسٹریلیا میں رہتی ہیں اور مایوس جوڑوں کو ایک اچھی ازدواجی زندگی اور خصوصاً جسمانی مسرت کے حصول کیلئے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ وہ جسمانی تھیراپی کے ساتھ ایک جادوئی منتر سے بھی کام لیتی ہیں، جسے وہ بہت ہی طاقتور علاج قرار دیتی ہیں۔
شانی نے اپنے کام کے متعلق بتاتے ہوئے کہا ”جنسی جادو ٹونہ ایک ایسا علم ہے جس میں آپ قدیم زمانے میں استعمال ہونے والے کچھ ٹوٹکوں کے ذریعے جنسی مسرت کی نئی راہیں کھولتے ہیں۔ قدیم زمانے میںا یسے مندر ہوتے تھے جہاں جنسی پریشانیوں کے شکار مرد خوبرو رقاصاﺅں کے پاس جاتے تھے اور وہ ان کی جنسی تھیراپی کیا کرتی تھیں۔ افسوس کہ آج کے دور میں لوگ رقص کو محض جنسی تفریح سمجھتے ہیں اور فحش فلموں نے بھی نئی نسل کو بہت خراب کیا ہے۔ میں ایک بار پھر قدیم دور کے ان مندروں کی یاد تازہ کرنا چاہتی ہوں جہاں جادوگر رقاصائیں مردوں کو جسمانی تفریح اور جنسی رہنمائی فراہم کیا کرتی تھیں۔مجھے خوشی ہے کہ میں جنسی مسائل سے پریشان مردوں کی مدد کر رہی ہوں۔“