ترکی، یونان جانے کی کوشش میں24 تارکین وطن گرفتار
انقرہ (آئی ا ین پی)ترکی میں یونان جانے کی کوشش میں 24 تارکین وطن پکڑے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع معلا کے ساحلی مقام مارمرس میںیونانی جزائر کو لے جانے کے منصوبے کی مخبری ملنے پر پولیس نے علاقے میں سفر کرنے والی ایک وین کو روکا، جس پر ایک ایرانی، 3لبنانی اور 20 شامی شہری سوار تھے ۔دوسری جانب غیر قانونی طور پر سرحدپار کروانے والے 2 مبینہ ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔