لکھنو، عدالت میں وکلا اور عہدیداروں سے بھری لفٹ چوتھی منزل سے گرگئی، 9افراد زخمی،3کی حالت تشویشناک
لکھنو(آئی این پی ) بھارت کی ایک عدالت میں وکلا اور عہدیداروں سے بھری لفٹ چوتھی منزل سے گرگئی جس کے نتیجے میں 9افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے ۔
ترکی، یونان جانے کی کوشش میں24 تارکین وطن گرفتار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست لکھنومیں سول کورٹ کی چوتھی منزل سے لفٹ ٹوٹ کر نیچے گر گئی۔لفٹ میں سوار9افراد کو ٹراما سینٹرمنتقل کیا گیا جہاں زخمیوں میں سے 3افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب شاہدین کا کہنا ہے کہ جس وقت لفٹ چوتھی منزل سے گراؤنڈ فلور کی طرف روانہ ہوئی تو اچانک اس کی تارٹوٹ گئی۔ لفٹ میں سوار افراد کا زبردست شور بلند ہوا اور کچہری میں ہنگامہ مچ گیا۔لفٹ نیچے گرتے ہی انہیں ٹیکنیشین نے فورا چینل کھول کر باہر نکالا لیکن ایمرجنسی نمبر ڈائل کرنے کے باوجود بھی نہ تو ایمبولینس اور نہ ہی فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا۔تاہم زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں قریب میں واقعہ بلرام پورہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سب کو میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں ریفر کر دیا۔