دورہ ورلڈ الیون،ٹکٹوں کی فروخت کا سلسہ شروع،500اور1500والے ٹکٹ نایاب

دورہ ورلڈ الیون،ٹکٹوں کی فروخت کا سلسہ شروع،500اور1500والے ٹکٹ نایاب
دورہ ورلڈ الیون،ٹکٹوں کی فروخت کا سلسہ شروع،500اور1500والے ٹکٹ نایاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کے حوالے سے آن لائن ٹکٹوں کے ساتھ ہی ٹکٹ بوتھوز پر ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے جبکہ 500 اور 1500 والے ٹکٹ نایاب ہو گئے ہیں۔

لکھنو، عدالت میں وکلا اور عہدیداروں سے بھری لفٹ چوتھی منزل سے گرگئی، 9افراد زخمی،3کی حالت تشویشناک
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تیاریں زور پکڑ گئیں۔ آئی سی سی کی دو رکنی سکیورٹی ٹیم کی قذافی سٹیڈیم آمد، سکیورٹی ٹیم نے روٹ اور کرکٹرز کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے بعد بوتھوں پر بھی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ شائقین کی جانب سے 500 اور 1500 روپے والے ٹکٹ نہ ملنے کی شکایت کی جا رہی ہے۔
فاف ڈو پلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون 11 ستمبر کو لاہور پہنچ رہی ہے۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم کا کیمپ 7 ستمبر سے لگے گا، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز، 12، 13 اور 15 ستمبر کی شام قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -