دہشتگرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی خطرہ ہے: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور خطے میں کئی دہشت گرد گروپ موجود ہیں اور دہشت گرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی امن کے لیے خطرہ ہے۔
اسرائیل میانمار کی فوج کو اسلحہ اور تربیت فراہم کررہا ہے :اسرائیلی اخبار
برکس اعلامیے پر ردعمل کے طور پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو جنوبی ایشیا اور خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرے پر تشویش ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان، داعش اور جماعت الاحرار جیسی کئی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں موجود ہیں اور ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو انتہا پسندی اور عدم برداشت سے خطے میں اقلیتوں کو درپیش خطرات پر تشویش ہے۔