سعودی عرب ،سیکیورٹی اہلکار نے اپنی جان پرکھیل کر معمر حاجی کو بچا لیا
مکہ مکرمہ(آئی این پی )سعودی عرب میں سیکورٹی اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر معمر حاجی کو بس تلے کچلے جانے سے بچا لیا۔
لکھنو، عدالت میں وکلا اور عہدیداروں سے بھری لفٹ چوتھی منزل سے گرگئی، 9افراد زخمی،3کی حالت تشویشناک
سعودی میڈیاکے مطابق شاہ فہد کالج برائے امن عامہ کا ایک طالب علم بندر الجہنی حج آپریشن میں شامل تھا ۔ مشاعر مقدسہ میں ڈیوٹی کے دوران اس نے دیکھا کہ ایک معمر حاجی سڑک عبور کر رہا ہے کہ جو اچانک تیز رفتار بس کے سامنے آگیا،بس اس معمر حاجی کو کچلنے والی تھی کہ سیکیورٹی اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر حاجی کو بس کے سامنے سے ہٹا کر کنارے پر کر دیا، اسی اثنامیں بس ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی مگر بس مکمل طور پر روکنے سے قبل سیکیورٹی اہلکار کی ٹانگ پر چڑھ چکی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی سیکیورٹی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔
دوسری جانب شاہ فہد کالج برائے امن عامہ کے ڈائریکٹر نے سیکیورٹی اہلکار کی عیادت کی اور اسکی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا کہ اس نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک معمر حاجی کو بچایا ۔