حساس اداروں نے انصار الشریعہ پاکستان کے سربراہ کو گرفتار کر لیا : جیو نیوز

حساس اداروں نے انصار الشریعہ پاکستان کے سربراہ کو گرفتار کر لیا : جیو نیوز
حساس اداروں نے انصار الشریعہ پاکستان کے سربراہ کو گرفتار کر لیا : جیو نیوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حساس اداروں نے انصار الشریعہ پاکستان کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس تنظیم کے دیگر کارندوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔انصار الشریعہ کے گرفتار کارندوں میں ایک برطانیہ کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ تھا۔

آدمی نے ایسا خوفناک ترین جرم کردیا کہ جیل کے قیدیوں سے بھی برداشت نہ ہوا، بار بار اس کو زیادتی کا نشانہ بنانے لگے
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے کے بعد سیکورٹی اداروں نے جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انصار الشریعہ کے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ ان کے ورداتیں کرنے کے طریقہ کار اور فنڈنگ کے حوالے سے بھی اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ انصار الشریعہ کے دہشت گرد اپنے گلے میں تعویز باندھ کر رکھتے تھے جن میں تعویز کی جگہ میموری کارڈز ہوتے تھے ان میموری کارڈز میں اہم معلومات ہوتی تھیں جن کو وہ واردات کے دوران استعمال کرتے تھے، دہشت گرد تنظیم کے کارندے ہر واردات کی ویڈیوز بھی بناتے تھے۔واردات کے لئے 6 دہشت گرد استعمال کئے جاتے تھے ، جن میں سے4ملزم فائرنگ کرتے تھے اور2بیک اپ پررہتے تھے۔ کالعدم تنظیم وارداتوں کی پلاننگ گوگل میپ اورسوفٹ ویئرسے کرتی ہے جبکہ اس گروہ کے تمام کارندوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت لی۔
کالعدم انصارالشریعہ سے متعلق تحقیقات کے دوران ان کی فنڈنگ کے حوالے سے بھی اہم انکشافات ہوئے ہیں جن کے مطابق دہشت گرد گروہ جعلی ڈگریوں اورامتحانی مراکزکی تبدیلی کے عوض رقم لیتارہااوراس گروہ نے جعلی پریس کارڈبھی بنوارکھے تھے۔

مزید :

کراچی -