شادی کیلئے جیون ساتھی کے انتخاب میں مردوں کی ایک چیز جو خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتی ہے، سائنسدانوں نے بتا دی

شادی کیلئے جیون ساتھی کے انتخاب میں مردوں کی ایک چیز جو خواتین کو سب سے زیادہ ...
شادی کیلئے جیون ساتھی کے انتخاب میں مردوں کی ایک چیز جو خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتی ہے، سائنسدانوں نے بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کی اپنے جیون ساتھی کے متعلق پسند اور ناپسند کے حوالے سے مرد ہمیشہ سے ہی اس حوالے سے متجسس واقع ہوئے ہیں۔شاید ہی کوئی مرد ایسا ہو جس کے ذہن میں کبھی یہ سوال نہ اٹھا ہو کہ ”مردوں کی کون سی خصوصیات ہوتی ہیں جنہیں خواتین بہت پسند کرتی ہیں؟“ اس حوالے سے ایک عام تاثر پایا جاتا تھا کہ جو مرد زیادہ خوش شکل ہو اسے خواتین اپنا جیون ساتھی بنانے کے لیے زیادہ پسند کرتی ہیں، لیکن اب سائنسدانوں نے اپنی ایک تحقیق میں اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار”دی انڈیپنڈنٹ“ کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”خواتین خوش شکل مردوں سے زیادہ بے لوث مردوں کو پسند کرتی ہیں، جو اپنی ذات کو پسپشت ڈال کر ہمیشہ دوسروں کی بھلائی کا سوچتے ہوں۔“
اپنی اس تحقیق میں سائنسدانوں نے خواتین کو کچھ مردوں کی تصاویر دکھائیں اورانہیں ان میں سے اپنا لائف پارٹنر منتخب کرنے کو کہا۔ ان تصاویر کے نیچے ان مردوں کے روئیے کے متعلق بھی درج تھا کہ کون سا مرد کس طرح کے روئیے کا حامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین نے سب سے زیادہ ان مردوں کومنتخب کیا جن کی تصاویر کے نیچے لکھا تھا کہ وہ بے گھر افراد اور غریبوں کا خیال رکھتے ہیں اور کسی بھی ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔بہت کم خواتین نے تصاویر میں موجود خوش شکل مردوں کو منتخب کیا۔ رپورٹ کے مطابق خواتین نے سب سے زیادہ ان مردوں کو پسند کیا جو خوش شکل بھی تھے اور بے لوث بھی۔دوسرے نمبر پر بے غرض مردوں کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا جبکہ خوش شکل مرد تیسرے نمبر پر آئے۔یہ تحقیقاتی رپورٹ میگزین ”ایوولوشنری سائیکالوجی“ (Evolutionary Psychology) میں شائع ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -