قدرتی اجزاءسے تیار کردہ مشروب جس کا استعمال آپ کے جسم میں توانائی کوٹ کوٹ کر بھردے، تیار کرنے کا انتہائی آسان طریقہ جانئے
لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ کو جسمانی کمزوری محسوس ہورہی ہے تو قدرتی اجزاءسے بنا ذیل میں دیا گیا مشروب بنائیں اور اپنے جسم کو توانائی سے بھر لیں۔یہ مشروب صرف تین منٹ میں بن جاتا ہے اور اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں۔
اجزاء
چقندرایک کلو
شہد ایک کلو
اورنج تین عدد
گاجریں آدھ کلو
سیب تین عدد
لیموں ایک عدد
بنانے کا طریقہ
تمام اجزاءکو اچھی طرح دھونے کے بعد لیموں اور مالٹوں کو چھیلنے کے بعد تمام اجزاءکو اچھی طرح پیس لیں ۔اس مشروب کو کسی بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھیں اور ہر صبح خالی پیٹ اس کا آدھا گلاس پئیں۔