صہیونی انتظامیہ نے مروان البرغوثی کی اہلیہ پر شوہر سے ملاقات پر 2019ء تک پابندی عائد کردی
رام اللہ (این این آئی) اسرائیلی جیل میں قید تحریک فتح کے مرکزی رہنما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن مروان البرغوثی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے ان پر شوہر سے ملاقات پر 2019ء تک پابندی عائد کردی ہے۔
لکھنو، عدالت میں وکلا اور عہدیداروں سے بھری لفٹ چوتھی منزل سے گرگئی، 9افراد زخمی،3کی حالت تشویشناک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق البرغوثی کی اہلیہ نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کے بعدسے انہیں شوہر سے نہیں ملنے دیا گیاحالانکہ میں نے اسرائیلی حکام سے ریڈ کراس کی ٹیم کے توسط سے اپنے اسیر شوہر سے ملنے کی اجازت حاصل کی تھی مگر جب میں جیل پہنچی تو مجھے 10 گھنٹے مسلسل انتظار کی اذیت میں رکھا گیا ،آخر کار10 گھنٹوں کے بعد مجھے کہا گیا کہ میں اپنے شوہر سے 2019ء تک ملاقات نہیں کرسکتی۔
ملاقات پر پابندی کی وجہ کے بارے میں بتاتے ہوئے مروان البرغوثی کی اہلیہ نے کہا کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ البرغوثی نے رواں سال اپریل میں فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کی حمایت کی تھی اس لئے انہیں اس کی سزا کے طور پر اپنے گھر کے کسی فرد سے ملنے کی اجازت نہیں۔