پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں: ...
پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا ماضی کو پیچھے چھوڑ کر نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے، افغانستان میں ثالثی کے لیے پاکستان امریکا کی مدد کرے، پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے ہمراہ آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جس کے دوران ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔امریکی وزیر خارجہ پہلی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کریں گے جس کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے۔

پاکستان کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے خواہش کا اظہار کیا کہ افغانستان میں ثالثی کے لیے پاکستان امریکا کی مدد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ انہیں رقم نہیں ملےگی اور رقم نہ دینے کی وجہ بھی بتادی گئی تھی۔وجہ واضح ہے کہ ہم نے وہ پیشرفت نہیں دیکھی جو پاکستان سے دیکھنا چاہتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وسائل ا±س وقت فراہم کر رہے تھے، جب اس کی منطق تھی، وہی صورتحال پھر آئی تو پر اعتماد ہوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواز فراہم کردیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد