ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
ستمبر05 بدھ۔ سنی سنائی بات پر یقین نہ کریں۔ جذبات پر قابو رکھیں۔ اپنی صحت سے غفلت نہ برتیں۔ کسی اجتماعی تقریب میں شامل ہو سکیں گے۔ بعض معاملات میں دوسروں سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔
برج ثور
ستمبر05 بدھ۔ شریک کار کیساتھ اختلاف پیدا ہو سکتا ہے۔ خوداعتمادی سے کیا جانے والا ہر کام کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔ نجی امور کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ ترقی و کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔
برج جوزا
ستمبر05 بدھ۔ دوسرے آپ کے نظریات کو سمجھ نہیں سکیں گے۔ گھریلو معاملات طے کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے دوسروں کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔
برج سرطان
ستمبر05 بدھ۔ خاص مقاصد کے تحت سفر مفید رہے گا۔ مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت اور دوسروں کی مدد کرنے کی چاہت بڑھے گی۔ بڑھتے ہوئے ناگہانی اخراجات پر قابو پایا جا سکے گا۔
برج اسد
ستمبر05 بدھ۔ کسی ثقافتی و ادبی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ ماتحت لوگوں کا بھرپور ساتھ رہے گا۔ جس سے کار وباری امور وقت پر نمٹانے میں خوب مدد ملے گی۔ مالی امور پر توجہ مرکوز رہے گی۔
برج سنبلہ
ستمبر05 بدھ۔ عزیزو اقارب کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ پہلاننگ کے تحت کام کر سکیں گے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ گھریلو ضروریات کی خرید و فروخت بہتر رہے گی۔
برج میزان
ستمبر05 بدھ۔ مختلف امور نمٹا سکیں گے۔ مایوس حملی جان لیں کہ یہ ماہ جشن بہاراں سے کم نہیں ہے۔ آپ اپنی سبھی اداسی بھول جائیں گے۔ جس سے دیرینہ اور نیک خواہشات کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔
برج عقرب
ستمبر05 بدھ۔ سماجی مصروفیت رہے گی۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ آپ کافی حد تک مصروف رہیں گے۔ کسی نئے مستقل پراجیکٹ پر عمل درآمد کر سکیں گے۔ بعض رکاوٹیں حائل ہونے کا خدشہ ہے۔
برج قوس
ستمبر05 بدھ۔ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ ذرا سی غفلت کسی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ مشترکہ مفاد کے کام میں حصہ لے سکیں گے۔ نئی سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ رومانس کا چانس ملے گا۔
برج جدی
ستمبر05 بدھ۔ تفریحی نوعیت کا سفر پیش آ سکتا ہے۔ لہٰذا آرام کرنا اشد ضروری ہے۔ محفل میں دوران گفتگو تحمل مزاجی سے کام لیں۔ آپ گھریلو، ملازمت اور کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔
برج دلو
ستمبر05 بدھ۔ مالی آمدن میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ نئے معاہدے کرتے وقت جذبات پر قابو رکھیں اور جلد بازی سے کام نہ لیں۔ کوئی پرانا معاہدہ یا منصوبہ منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔
برج حوت
ستمبر05 بدھ۔ کسی نئے پراجیکٹ پر کام ہو سکے گا۔ گھریلو امور طے کرنے کا موقع ملے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ گھریلو و کاروباری دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں احتیاط سے کام لیں۔