پاکستانی خاتون سے بچوں کے سامنے جنسی زیادتی اور پھر برہنہ کر کے اس کے جسم پر ۔۔۔

پاکستانی خاتون سے بچوں کے سامنے جنسی زیادتی اور پھر برہنہ کر کے اس کے جسم پر ...
پاکستانی خاتون سے بچوں کے سامنے جنسی زیادتی اور پھر برہنہ کر کے اس کے جسم پر ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگو منڈی (ویب ڈیسک) بگڑے رئیس زادوں کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ بچوں کے سامنے زیادتی۔ خاتون کی مزاحمت پر اس کے جسم کو سگریٹ سے جلاتے رہے۔ قانونی کارروائی کرنے پر متاثرہ خاتون اور اس کے خاوند کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ معافی مانگنے پر گاؤں کی پنچائت نے ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ عدالت نے پولیس کو متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرواکر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا حکم دے دیا ہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق نواحی گاؤن 273 ای بی کی رہائشی خاتون مورخہ 30-08-18 کوقریب دس بچے دن اپنے چھ اور چار سال بیٹوں سمیت گھر پر موجود تھی کہ اسی دوران دیہہ ہذا کا رہائشی نثار احمد گوجر اپنے مسلح ساتھیوں عمراں گوجر اور نادر سلطان عرف شانہ گوجر زبردستی اس کے گھر داخل ہوگیا۔ خاتون نے بتایا کہ میں اپنے دونوں بیٹوں کو ساتھ لے کر ملزمان کے خوف سے ایک کمرے میں چھپنے کیلئے بھاگی تو نثار احمد گوجر بھی میر پیچھے کمرے میں آگیا اور کمرے کی اندر سے کنڈی لگا لی۔ میرے دونوں بیٹے خوف کی وجہ سے چارپائی کے نیچے چھپ گئے۔ نثار گوجر زبردستی مجھ سے میرے بیٹوں کے سامنے زیادتی کرتا رہا اور میری مزاحمت پر سگریٹ سے میرے جسم کو جلاتا رہا۔
خاتون نے بتایا کہ نثار گوجر کے ساتھی نادر سلطان عرف شانہ گوجر اور عمران گوجر اس دوران کمرے کے باہر پہر دیتے رہے۔ میری اور میرے بچوں کی چیخ و پکار پر جب اہل محلہ آئے تو بااثر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔ متاثرہ بی بی اور اس کے خاوند محمد رمضان نے بتایا کہ ملزمان ہمیں دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے پاس گئے تو تمہیں جان سے مار دیا جائے گا۔ پتہ چلا ہے کہ گاؤں کی پنچائت نے ملزمان کو معافی مانگنے پر صاف بری کر دیا ہے۔ عدالت نے تھانہ گگو منڈی پولیس کو متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروانے کا حکم دیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔