A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

خاور مانیکا کی بیٹی کو روکنے والے پولیس اہلکار کہ سخت سزا دے دی گئی، بڑی خبر آگئی

خاور مانیکا کی بیٹی کو روکنے والے پولیس اہلکار کہ سخت سزا دے دی گئی، بڑی خبر آگئی

Sep 05, 2018 | 12:49:PM

پاکپتن(ویب ڈیسک) خاورفرید مانیکا کی اپنی بیٹی مبشرہ بی بی سے پولیس کی مبینہ بدتمیزی کی شکایت کے بعد پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پرتحقیقات شروع کردی ہیں۔پانچ اگست کے واقعہ میں ملوث پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو معطل کردیاگیاہے ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  مبینہ بدتمیزی کا یہ واقعہ پانچ اگست کوپاکپتن میں پیش آیاتھا جب خاتون اول کی بیٹی مبشرہ بی بی ننگے پاؤں درگاہ بابافریدؒ پرحاضری دینے پاکپتن کی طرف آرہی تھیں ،ان کا بھائی ابراہیم مانیکا بھی گاڑی میں ان کے پیچھے آرہاتھا ۔دونوں بہن بھائی ننگے پاؤں پاکپتن دربار بابافرید ؒپرحاضری دینے آرہے تھے کبھی بہن اورکبھی بھائی ننگے پاؤں چلتے تھے ۔

ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ نے اطلاع دی تھی کہ 5اگست کو خاتون اول بشریٰ بی بی ننگے پاؤں درگاہ بابافریدؒ پرحاضری دینے اوکاڑہ کی طرف سے پاکپتن آئیں گی۔ ا س اطلاع پراس وقت کے ڈی پی او پاکپتن رضوان عمر گوندل نے پولیس کوسیکورٹی پرمامور کردیا تھا ۔جیسے ہی مبشرہ بی بی پاکپتن کی حدود میں پیدل داخل ہوئیں پولیس نے انہیں اسداللہ پور کے قریب روک کرشناخت دریافت کی ا س دوران مبشرہ بی بی کابھائی ابراہیم مانیکا بھی گاڑی سے اتر کرآگیا اور پولیس کے استفسار پرتعارف کرانے سے احتراز کیا ۔

مزیدخبریں