علیم خان کی اہلیہ نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، لیکن کس حلقے سے ؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

علیم خان کی اہلیہ نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، لیکن کس حلقے سے ؟ ...
علیم خان کی اہلیہ نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، لیکن کس حلقے سے ؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے میاںوالی کا حلقہ برقرار رکھتے ہوئے باقی چار نشستیں چھوڑدی تھیں جن میں حلقہ این اے 131 بھی شامل تھا جہاں انہوں نے ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی تاہم اب سیٹ پر پی ٹی آئی ابھی تک امیدوار فائنل نہیں کر پائی ہے تاہم انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ علیم خان کی اہلیہ بھی اس نشست سے الیکشن لڑنے کی خاموش امیدوار ہیں۔

نجی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق پی ٹی آئی میں نووار ہمایوں اختر کے خلاف پی ٹی آئی کے سینئرز نے محاذ بنا لیا ہے، ہمایوں اختر خان نے این اے 131 میں بھر پور انتخابی مہم شروع کر دی ہے لیکن ابرار الحق ، ولید اقبال ، حافظ فرحت عباس بھی ٹکٹ کے حوالے سے پر امید ہیں۔جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کی اہلیہ کرن بھی این اے 131 سے ایک خاموش امیدوار ہیں۔

مزید : قومی /الیکشن /علاقائی /پنجاب /لاہور