چور پنجاب پولیس کا اسلحہ چُرا کر فرار ، مگر کیسے؟ ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

05 ستمبر 2018 (13:44)

شیخو پورہ (ویب ڈیسک) تھانہ بھکھی کی پولیس ملزم پکڑنے کے بعد سوتی رہ گئی اور زیرِ حراست ملزم سرکاری اسلحہ لے کر رفو چکر ہوگئے، پہلے اعلیٰ پولیس حکام واقعہ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے رہے بعد ازاں غفلت برتنے پر دو اہلکاروں کو معطل کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی پولیس نے دوران گشت گزشتہ رات فیصل آباد روڈ سے تین افراد کو مشکک قرار دے کر حراست میں لے لیا اور کئی گھنٹے تک گاڑی مین لے کر ہی گھومتے رہے اور اسی دوران سرکاری گاڑٰ کو ہیڈ روشن دین کے نزدیک کھڑا کر کے اے ایس آئی حامد شاہ ڈرائیور منیر احمد اور چار پولیس اہلکار گاڑی میں ہی سوگئے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیرِ حراست ملزمان ذوالقرنین ، شمشیر عرف بھولو، افتخار سعدی سوتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی سرکاری رائفلیں لے کر فرار ہوگئے ، واقعہ کو چھپانے کے لئے فوری طور پر ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان کے اہل خانہ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کو حراست میں لے کر تھانہ بھکھی لے آئے لیکن کوئی کامیابی نہ ہوئی اور اسی دوران بات میڈیا تک پہنچ گئی پولیس حکام کا موقف لینے کے لئے ایس ایچ او تھانہ بھکھی اللہ دتہ بھٹی اور ڈی ایس پی صدر نعیم عزیز سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں