نوازشریف نے عدالت میں آج کیا کھانے کی فرمائش کی تو چوہدری تنویر نے ملازمین کو بھیج کر فٹا فٹ منگو ا لیا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

نوازشریف نے عدالت میں آج کیا کھانے کی فرمائش کی تو چوہدری تنویر نے ملازمین کو ...
نوازشریف نے عدالت میں آج کیا کھانے کی فرمائش کی تو چوہدری تنویر نے ملازمین کو بھیج کر فٹا فٹ منگو ا لیا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں وقفے کے دوران انہوں نے میکڈونلڈ کا فش برگر کھایا اور جوس پیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے نوازشریف کی کل کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے کیونکہ کل جمعرات کے روز ملاقات کا دن ہے ۔تاہم احتساب عدالت میں کھانے کے وقفے کے دوران نوازشریف نے فاسٹ فوڈ کھانے کی فرمائش کی جس پر چوہدری تنویر نے فوری طور پر اپنے ملازمین کو میکڈونلڈ بھیجا اور نوازشریف کیلئے خصوصی فش برگر منگوایا۔ نوازشریف نے بینکنگ کورٹ کے جج کے کمرے میں بیٹھ کر کھاناکھایا جبکہ اس موقع پر جاوید ہاشمی ، عرفان صدیقی ، مشاہد اللہ ، بیرسٹر ظفر اللہ اور چوہدری تنویر نے بھی ان کے ساتھ لنچ کیا ۔
نوازشریف جس وقت کھانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے تو اس موقع پر صحافی بھی ان کے پاس موجود تھے اور ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ آج آپ بڑے ہشاش بشاش نظر آ رہے ہیں تو آگے سے نوازشریف نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے شعر کہا کہ ” ان کے دیکھنے سے جو آجاتی ہے منہ پہ رونق ، وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -