ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، کتنا بڑھ گیا؟ پاکستانیوں کے لیے پریشان کن خبر آگئی

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، کتنا بڑھ گیا؟ پاکستانیوں کے لیے پریشان کن خبر آگئی
ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، کتنا بڑھ گیا؟ پاکستانیوں کے لیے پریشان کن خبر آگئی

  

لاہور(ویب ڈیسک)روپے کی بے قدری دوبارہ شروع ہو گئی اور گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے سے اضافے سے 125 روپے 50 پیسے ہو گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ۔ برطانوی پونڈ اور یورو کی قیمت کم ہو گئی۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے اضافے سے 125 روپے 50 پیسے ہو گئی برطانوی پونڈ اوریورو کی قیمت میں بھی ایک روپے کا اضافہ ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 161 روپے اور یورو کی 145 روپے ہو گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے سے 124 روپے 24 پیسے رہی تاہم یورو 43 پیسے سستا ہو کر 143 روپے 67 پیسے اور برطانوی پونڈ 67 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 29 پیسے کا ہو گیا۔

مزید : قومی /بین الاقوامی /بزنس