مرد جب خواب میں سونے کا کنگن پہن لیں تو ان کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے؟ ایسی عجیب و غریب تعبیر کہ ہر مرد چاہے گا کہ اسکو بھی یہ خواب آجائے تاکہ ....

مرد جب خواب میں سونے کا کنگن پہن لیں تو ان کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے؟ ایسی عجیب و ...
مرد جب خواب میں سونے کا کنگن پہن لیں تو ان کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے؟ ایسی عجیب و غریب تعبیر کہ ہر مرد چاہے گا کہ اسکو بھی یہ خواب آجائے تاکہ ....

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ )میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں اپنے دوست کے ساتھ بازار جاتا ہوں تو جیولری کی ایک دوکان دیکھ کر مجھے کہتا ہے کہ تم یہ سونے کا کنگن خرید لو ،تمہیں اچھا لگے گا بلکہ تمہارے دن پھر جائیں گے ۔مجھے واقعی وہ کنگن بہت اچھا لگتا ہے لیکن میں اسکوخرید لیتا ہوں ،پھر دیکھتا ہوں کہ وہی سونے کا کنگن کلائی میں پہنا ہوا ہے اور اسکو سہلارہا ہوں ۔مجھے یہ کنگن دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ میں نے باہر آکر آخر اتنی دولت پالی ہے کہ میں سونے کے کنگن خریدنے کے قابل ہوگیا ہوں ۔پھر اچانک دیکھتا ہوں کہ یکایک تیز دودھیا روشنی آتی ہے اور اس میں سے میری والدہ نکلتی ہیں اور کہتی ہیں یہ کنگن مجھے دے دو ۔میں خاموش رہتا ہوں تو والدہ خود یہ کنگن اتارلیتی ہیں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔میں کوریا میں پچھلے پانچ سال سے ہوں جبکہ میرے حالات اتنے اچھے نہیں کہ سونے کا کنگن خریدسکوں ۔مجھے بتائیں کیا واقعی میں اس خواب کے مطابق دولت مند ہوجاوں گا ۔(ناصر قریشی ،کوریا )
تعبیر ۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے ۔خواب کی رو سے خوشحالی کی بجائے کسی مصیبت کے در آنے کا اشارہ ہے ۔آپ کسی ایسے مشورہ پر ہر گز عمل نہ کریں کہ جس سے کوئی غیر قانونی کام ہونے کا اندیشہ ہو،اس کنگن کا پہننا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کو رنج و تکلیف پہنچ سکتی ہے ۔خواب کی کیفیات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ بچپن و جوانی سے وظائف بھی کرتے رہے ہیں جس کا آپ کو مستقبل میں فائدہ ہوگا اوراس تکلیف سے نجات مل جائے گی۔اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ آپ نے یہ خواب دیکھ لیاہے اور آپ کو اشارہ مل گیا ہے کہ آپ کو اپنے حالات بدلنے کے لئے کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہئے تاکہ ہر طرح کی مصیبت و پریشانی سے بچ جائیں۔اپنے وظائف جاری رکھیں جن کی برکات کا صلہ آپ کو مل رہا ہے ۔جن مردوں کو بھی خواب میں سونے کے کنگن پہننے کا شوق ہو ،اور وہ پہن لے تو اسے فوری ”استغفراللہ “کی تسبیحات شروع کردینی چاہئیں ۔ ( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -