دوکانداری چمکانے والا ایسا وظیفہ جس سے جادوئی بندشوں کے دروازے ٹوٹ جاتے ہیں

دوکانداری چمکانے والا ایسا وظیفہ جس سے جادوئی بندشوں کے دروازے ٹوٹ جاتے ہیں
 دوکانداری چمکانے والا ایسا وظیفہ جس سے جادوئی بندشوں کے دروازے ٹوٹ جاتے ہیں

  

لاہور(نظام الدولہ )میری کراچی میں پرچون کی دوکان ہے ۔پہلے تو میرا کاروبار خوب پھیلا اور چلا لیکن ابھی کچھ عرصہ سے ایسا لگ رہا ہے کہ کسی نے بندش لگا دی ہے ۔جو گاہک بھی میری دوکان کی جانب آتا ہے وہ کسی دوسری دوکان پر اچانک مڑجاتا ہے حالانکہ ان میں میرے پرانے گاہک بھی ہیں ۔میں نے کبھی کسی سے بدتمیزی نہیں کی اور ادھار پر بھی سودا دیتا ہوں ۔یہ کاروبار کرتے ہوئے مجھے پندرہ سال ہوگئے ہیں ،ریٹائرمنٹ کے بعد میں نے دوکان شروع کی تھی ۔اس سے پہلے فوج میں تھا ۔جو جمع پونجی تھی وہ دوکان میں لگا دی ۔لوگ دور دور سے میری دوکان پر یہ کہتے آتے تھے کہ فوجی کی دوکان سے سودا لانا چاہئے کیوں کہ اس کے مال میں دونمبری نہیں ہوتی ۔لیکن اب تو میری دوکان بیٹھ گئی ہے ۔کوئی تسبیح بتادیں تاکہ میری دوکان داری پھر سے چمک اٹھے (بشیر فوجی ،کراچی )

جواب ۔آپ دیانتدار ہیں اور سچائی سے سودا بیچتے رہے ہیں ،ممکن ہے کسی حاسد نے یہ کام کردکھایا ہو لیکن آپ اسکو آزمائش سمجھیں،انشا ءاللہ آپ جلد اس برے دور سے نکل آئیں گے ۔آپ روزانہ دوکان کھولنے کے بعد سورہ فتح کی دوکان پر تلاوت کیا کریں اور پھر یافتاح تین سو تیرہ بار تسبیح پڑھا کریں ۔انشاءاللہ بہتری آئے گی ۔کوئی بھی بھائی ایسی مشکل سے دوچار ہوتو اسے یہ عمل لازمی کرنا چاہئے تاکہ اسکا کاروبار ہر طرح کی سحری مصیبتوں سے بچا رہے ۔(اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں