A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

وہ موبائل فون آگیا جس کا انتظار تھا ، اسے ہاتھ میں پکڑنے کی آپ کو کبھی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ۔۔۔

وہ موبائل فون آگیا جس کا انتظار تھا ، اسے ہاتھ میں پکڑنے کی آپ کو کبھی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ۔۔۔

Sep 05, 2018 | 17:36:PM

بیجنگ(نیوز ڈیسک)موبائل فون جیب میں رکھنے کا زمانہ گیا، ا ب تو موبائل فون کلائی پر باندھنے کا دور آ گیا ہے۔ جی ہاں، یہ بالکل سچ ہے کہ اب آپ موبائل فون ساتھ ساتھ اٹھائے پھرنے کی بجائے اسے گھڑی کی طرح کلائی پر باندھیں گے کیونکہ عنقریب ایک چینی کمپنی کلائی پر باندھنے والا دنیا کا پہلا سمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کروانے والی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق چینی کمپنی ’’نیوبیا‘‘ یہ لچک دار پراڈکٹ متعارف کروانے جا رہی ہے، جو بیک وقت سمارٹ فون بھی ہے اور سمارٹ واچ بھی۔ کمپنی نے اسے ’’نیوبیا ایلفا‘‘ کا نام دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ دنیا کی جدید ترین ویئر ایبل سمارٹ فون ٹیکنالوجی ہے۔ آپ اس سمارٹ فوج کے ذریعے 4G نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے انٹر نیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ میوزک اور ویڈیوز بھی چلا سکتا ہے اور فٹنس ٹریکر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ آپ تصاویر بنانا چاہیں یا ویڈیوز بنانا چاہیں تو اس کیلئے طاقتور کیمرہ بھی اس میں موجودہے۔ آپ کی فون کالز ، میسجز ، ای میل وغیرہ کے متعلق نوٹیفکیشن بھی اس پر ظاہر ہوتے ہیں۔ اگرآپ آن لائن خریداری کرتے ہیں تو اس کیلئے ادائیگی بھی اس فون کو استعمال کرتے ہوئے کر سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ گم ہوجانے کی صورت میں اسے ڈھونڈنے کیلئے Find My Phone کا فنگشن بھی اس میں موجود ہے۔ نیوبیا ایلفا میں اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نیوبیا ایلفا رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میں آجائے گااور اس کی قیمت تقریباً 1000 ڈالر، یعنی تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔

مزیدخبریں