کیاجنات انسانوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر سکتے ہیں؟ وہ بات جسے جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

کیاجنات انسانوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر سکتے ہیں؟ وہ بات جسے جان کر ہی ...
کیاجنات انسانوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر سکتے ہیں؟ وہ بات جسے جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جس طرح انسانوں میں اچھے اور بُرے پائے جاتے ہیں اسی طرح جنات میں بھی کچھ نیک سیرت اور کچھ بدکردار ہوتے ہیں۔ جب ان بدکردار جنوں میں سے کوئی کسی انسان پر غلبہ پا لیتا ہے تو اپنی ہر شیطانی خواہش کی تکمیل اس انسان کے ذریعے کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس میں جنسی خواہش بھی شامل ہے۔
ویب سائٹ parhloکے مطابق اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محمد شیخ نامی فیس بک صارف لکھتا ہے کہ ’’ بدکردار جن کے مظالم اسی وقت شروع ہوتے ہیں جب اس کے قبضے میں موجود شخص اُس کی غلط خواہشات پوری کرنے سے انکار کرتا ہے۔اس کی مثال کچھ یوں ہے کہ جب جن کا جی تمباکو نوشی کو چاہتا ہے تو اس کا اسیر شخص سگریٹ پینے لگتا ہے۔ جب اس کا جی فحش بینی کو چاہتا ہے تو اس کا اسیر شخص فحش فلمیں دیکھنا شروع کر دیتا ہے۔ جونہی یہ انسان غلط کام سے رکنے کی کوشش کرتا تو جن غضبناک ہوجاتا ہے اور اس پر ظلم ڈھانا شروع کر دیتا ہے۔‘‘
محمد شیخ مزید لکھتا ہے کہ ’’ابتدائی طور پر جن محض لفظوں کی صورت میں محبت کا اظہار کرتا ہے۔ وہ یہ کہہ کر اپنے اسیر کو چھوڑنے سے انکار کرتا ہے کہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتا۔اکثر جن اپنے اسیر سے فوری طور پر بات چیت شروع کر دیتے ہیں البتہ عفریت جن بات نہیں کرتا وہ ہمیشہ خاموش رہتا ہے۔ لفظی اظہار محبت سے بڑھ کر یہ بدکردار جن انسان کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کی جانب بھی مائل ہوتے ہیں اور اگر مذہبی احکامات کے دائرے میں رہتے ہوئے ضروری حفاظتی اقدامات نا کئے جائیں تو یہ انسان کو جنسی ہوس کا نشانہ بھی بنا سکتے ہیں۔‘‘