بے روز گار 35سالہ نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا

بے روز گار 35سالہ نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا
بے روز گار 35سالہ نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ نوانکوٹ کے علاقے میں حالات سے دلبرداشتہ ہو کر35سالہ شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ،

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کرقانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ نوانکوٹ کے علاقہ جھوگیاں ناگرہ میں رہائش پذیر 35سالہ شکیل نامی شخص بے روزگار تھا ،کہیں روزگار نہ ملنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کراس نے اپنے گلے میں رسی ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا۔

مزید : تعلیم و صحت /جرم و انصاف