چینی کمپنی نے کلائی پر باندھنے والا سمارٹ فون متعارف کرادیا

چینی کمپنی نے کلائی پر باندھنے والا سمارٹ فون متعارف کرادیا
چینی کمپنی نے کلائی پر باندھنے والا سمارٹ فون متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( صباح نیوز) چینی کمپنی نوبیا نے کلائی پر باندھنے والا سمارٹ فون متعارف کرادیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق زیڈ ٹی ای کی ذیلی کمپنی نوبیا کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے ماڈل کو نوبیا الفا کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی سکرین خمدار ہے۔ اس میں فرنٹ کیمرا اور دونوں اطراف میں بٹن ہیں۔ فون کی پچھلی طرف چارجنگ پن اور دل کی دھڑکن محسوس کرنے والا سینسر ہے۔کلائی پر پہننے کیلئے اس فون کی سٹریپ میٹل کی ہے اور فی الحال یہ بلیک اور گولڈن کلر میں دستیاب ہے۔ نوبیا کی طرف سے اس موقع پر اس کا جدید ترین ’’نوبیا ریڈ میجک‘‘ نامی سمارٹ فون بھی متعارف کرایا گیا۔
کمپنی کی طرف سے بتایا گیا کہ نوبیا ریڈ میجک کی قیمت ساڑے 400 یورو ہوگی اور اسے بھارت میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ یہ فون چھ انچ سکرین اور فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔یہ چھ جی بی اور8 جی بی ریم اور 64 جی بی اور 128جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ فون میں 24 میگا پکسل کیمرا بھی نصب ہے جبکہ بیٹری 3800 ایم اے ایچ ہے۔