سیدعلی گیلانی کی کشمیری عوام سے آئندہ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل

سیدعلی گیلانی کی کشمیری عوام سے آئندہ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل
سیدعلی گیلانی کی کشمیری عوام سے آئندہ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سروس کے سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اکتوبر اور نومبر میں منعقد ہونیوالے بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے دنیا پر ثابت کر دیں کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے الیکشن بائیکاٹ کے حوالے سے سبھی عوامی حلقوں کی طرف سے پوری سنجیدگی کے ساتھ آگے آنے کی ضرورت پرزوردیا، تاکہ الیکشن بائیکاٹ کا ایک ایسا ماحول پیدا ہو جہاں نہ صرف عام لوگ ووٹ ڈالنے سے پرہیز کریں بلکہ الیکشن لڑنے کے لیے کوئی بھی اُمیدوار سامنے نہ آنے پائے۔انہوں نے الیکشن بائیکاٹ کی اہمیت اور افادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے اطراف واکناف میں قتل وغارت گری اور جبرواستبداد کا ایک ایسا خوفناک ماحول قائم ہوچکا ہے جس پر اقوامِ متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے، لیکن الیکشن میں عوام کی شرکت ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جسے بھارت استعمال کرتے ہوئے ہماری حق خودارادیت کی تحریک کی پیٹھ میں ایک زہریلا چُھرا گھونپ دیتا ہے۔ 
سیدعلی گیلانی نے الیکشن بائیکاٹ کوکشمیری عوام کا ایک جمہوری اور سیاسی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا یا نہ ڈالنا عوام کی مرضی ہے اس پر جبر کرنا جمہوریت کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔ سیدعلی گیلانی نے جنوبی کشمیر کے تمام قصبوں اور دیہات میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور تلاشی اور محاصرے کی پرتشددکارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پلوامہ ، شوپیاں اور کولگام کے اضلاع میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی پر تشویش ظاہر کی ہے ۔