جب تک ہم خودنظام کو بہتر نہیں کریں گے،نظام بہتری کی جانب نہیں جائے گا:وزیراعلیٰ بلوچستان

جب تک ہم خودنظام کو بہتر نہیں کریں گے،نظام بہتری کی جانب نہیں جائے ...
جب تک ہم خودنظام کو بہتر نہیں کریں گے،نظام بہتری کی جانب نہیں جائے گا:وزیراعلیٰ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ جب تک ہم خودنظام کو بہتر نہیں کریں گے نظام بہتری کی جانب نہیں جائے گا، ہم نے صوبے کی ضروریات اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے تاکہ ایک موثر نظام پوری طرح فعال رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی سجاد احمد بھٹہ اور دیگر اراکین نے شرکت کی، چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سجاد احمد بھٹہ نے اجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال ٹیم نے صوبے کے تمام اضلاع کی کل 1022ترقیاتی اسکیمات کی انسپکشن اور مانیٹرنگ کی اور اس دوران دوسرے صوبوں میں فعال چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے سی ایم آئی ٹی بلوچستان کے اہداف اور وژن کو مزید وسعت دی گئی ہے تاکہ ممکنہ نتائج کا حصول ممکن ہوسکے، اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ ٹیم ترقیاتی اسکیموں تک خود کو محدود نہ رکھے بلکہ مجموعی طور پر تمام انتظامی معاملات سے بھی خود کو ہمہ وقت باخبر رکھے، انہوں نے کہا کہ ٹیم ہر قسم کی سیاسی دبا سے بالاتر ہے، محکموں اور اضلاع کی بہترین انسپکشن سے صوبے کی ترقی میں نمایاں بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ سی ایم آئی ٹی کی اصلاحات کمیٹی ریسرچ اور ڈیولپمنٹ پر موثر انداز سے کام کرکے ٹیم کے کردار میں تعمیری تبدیلی لاسکتی ہے، وزیراعلی نے کہا کہ موجودہ حکومت اس ٹیم کی بہتر کارکردگی سے صوبے کی گورننس کو موثر بنانا چاہتی ہے سہولیات اور بنیادی ضروریات کی فراہمی سے محکمانہ کارکردگی میں بہتر تبدیلی آئی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت سی ایم آئی ٹی کی تربیت یافتہ ہیومن ریسورس اور دیگر ضروریات کو پورا کرے گی۔