ایل ڈی اے کی پانچ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی،چار دیواریاں اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار

ایل ڈی اے کی پانچ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی،چار دیواریاں اور ...
ایل ڈی اے کی پانچ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی،چار دیواریاں اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار

  


لاہور (آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی تحصیل رائے ونڈ میں واقع پانچ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

آپریشن کے دوران قاسم گارڈن ہلوکی ،رائے ونڈ روڈ پر واقع ایک لینڈ سب ڈویڑن،رائل سٹی امیر پورہ،علی پارک بچوکی اور بسم اللہ پارک مانگا رائے ونڈ روڈ کی چار د یواریاں،سڑکیں،سیوریج سسٹم ،سائٹ آفس ،کنٹینر‘گرین بیلٹس اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /رئیل سٹیٹ


loading...