زمین سے گھاس کاٹنے پر زمیندار برہم، نوجوان کو گولی مار دی

زمین سے گھاس کاٹنے پر زمیندار برہم، نوجوان کو گولی مار دی
زمین سے گھاس کاٹنے پر زمیندار برہم، نوجوان کو گولی مار دی

  


ہالا(ویب ڈیسک)زمین سے گھاس کاٹنے کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، جسے تشویش ناک حالت میں حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔ہالہ کے نواحی گائوں سلطان سہتو میں با اثرزمیندار نے زرعی زمین سے گھاس کاٹنے والے نوجوان جگو میگھواڑ کو فائرنگ سے زخمی کر دیا۔ پولیس نے زخمی نوجوان کوتعلقہ ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت نازک ہونے پر اسے سول ہسپتال حیدرآباد روانہ کردیاگیا۔تعلقہ ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے، ایمبولینس اور دیگر سہولت موجود نہ ہونے پراہلخانہ نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...