جرائم کی شرح میں اضافہ ، جیلوں میں قیدیوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی

جرائم کی شرح میں اضافہ ، جیلوں میں قیدیوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی
جرائم کی شرح میں اضافہ ، جیلوں میں قیدیوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی

  


لاہور(کر ائم رپورٹر)لاہور ریجن کی جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی۔جیلوں میں 9085 قیدیوں کی گنجائش جبکہ 14337 قیدی قید ہیں۔ لاہور ریجن کی جیلوں میں 5252 افراد گنجائش سے زیادہ قید ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ریجن کی ایک کے علاوہ تمام جیلوں میں گنجائش سے زائد اسیران قید ہیں۔سنٹرل جیل لاہور میں 2360 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے۔ سینٹرل جیل لاہور میں 3757 افراد قید ہیں۔سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں گنجائش 1425 جبکہ 2723 اسیران قید ہیں۔ڈسٹرکٹ جیل قصور میں 596 قیدی رکھنے کی گنجائش کے باوجود 994 افراد قید ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 2000 کی گنجائش کے باوجود 3055 افراد قید ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں 982 افراد کی گنجائش لیکن قیدی 1885 ہیں۔ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں 722 قیدیوں کی گنجائش کے باوجود 1544 قیدی موجود ہیں۔نارووال جیل میں 1000 افراد کی گنجائش جبکہ قیدی 379 موجود ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...