فیاض الحسن چوہان کے بعد سینئر اینکر مبشر لقمان کے جہاز کے ساتھ ویڈیوز بنانا نوجوان لڑکیوں کو مہنگا پڑگیا، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

فیاض الحسن چوہان کے بعد سینئر اینکر مبشر لقمان کے جہاز کے ساتھ ویڈیوز بنانا ...
فیاض الحسن چوہان کے بعد سینئر اینکر مبشر لقمان کے جہاز کے ساتھ ویڈیوز بنانا نوجوان لڑکیوں کو مہنگا پڑگیا، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونےکے بعد ان دولڑکیوں نے اینکرپرسن مبشر لقمان اور ان کے جہاز کے حوالے سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئرکردیں , اینکر پرسن نے الزام لگایا ہے کہ جہاز میں چوری کی واردات ہوئی ہے ، ایس پی ماڈل ٹاون کے مطابق مبشر لقمان کی طرف سے دی گئی درخواست فیاض الحسن چوہان اور دو خواتین کیخلاف دی گئی ، دونوں خواتین نے فیاض الحسن چوہان کی ایما پر جہاز میں گھس کر چوری کی ، لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے اور دیگر سامان چوری ہوا ہے جبکہ پولیس کے مطابق باقاعدہ تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ 

آپ نیوز کے مطابق ان دونوں لڑکیوں حریم شاہ  اور صندل خٹک  نے الزامات کی تردید کی اور بتایا کہ کچھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دھمکیاں ملیں کہ گھر سے اٹھوا لوں گا، پولیس بھیج دوں گا لیکن آپ نے خود ہی تو بھیجا تھا، ویڈیو بنا کر آپ کو بنا کر بھیج دی تو کیا جرم ہوا، ہم وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئرکرسکتی ہیں، آپ کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ نصیر آباد میں دائر درخواست میں چوری کے الزامات لگائے گئے ہیں، کیمرے اور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چوری ہوا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کررہے ہیں کہ لڑکیاں دراصل ایئرپورٹ کے اندر کیسی پہنچیں ، شبہ ہے کہ کسی نے اندر سے بلایا ، مزید تفتیش کے لیے دونوں فریقین کو طلب کیا ہے تاکہ دونوں کا موقف جاننے کے بعد حقائق تک پہنچ سکیں، دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد قوی امکان ہے کہ حقائق تک پہنچ جائیں ، اس کے بعد ہی مزید کوئی قانونی کارروائی کی جاسکے گی ۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...