فرید احمد خان نے فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے نئے سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا

فرید احمد خان نے فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے نئے سی ای او کا عہدہ سنبھال ...
فرید احمد خان نے فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے نئے سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا

  


کراچی ( پ ر)  فنکا پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایک نمایاں ترین کارپوریٹ رہنما، فنڈ منیجر اور سرمایہ دار بینکر فرید احمد خان کو بینک کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا،یہ اعلان پاکستان بورڈ کے چیئرمین وریجنل ڈائریکٹر فنکا ایمپکٹ فنانس (ایف آئی ایف)، میساریجن زرلاشت واردیک کی طرف سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وسیع پیمانے پر ملکی اور بین الاقوامی شہرت کے ساتھ جناب فرید احمد خان فنانشل سروسز کا تجربہ رکھتے ہیں جو اپنے ساتھ فنڈ مینجمنٹ، انویسٹمنٹ، بینکنگ، انویسٹمنٹ ریسرچ اینڈ سیلز، بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ پروجیکٹ فنانس میں 25 سال کا گلوبل تجربہ بھی لائے ہیں۔ حال ہی میں جناب فرید صاحب ایچ بی ایل میں ایسیٹ مینجمنٹ، حبیب بینک لمیٹڈ میں مینجمنٹ کے شعبہ کے سی ای او رہے ہیں۔ آپ میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی ہیںَ ایچ بی ایل سے پہلے، فرید صاحب نے اے بی ایل اے ایم سی کے سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں اور ایم سی بی ایسیٹ مینجمنٹ کے فاﺅنڈنگ سی ای او رہے ہیں۔ اس سے پہلے آپ نے ایم سی بی میں انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ کے سربراہ کے طور پر کام کیا۔ زرواردیک نے اس موقع پر کہا کہ فنکا مائیکرو فنانس بینک نے 6 سال سے زائد عرصہ تک پاکستان کے عوام کو ذمہ دارانہ فنانشل پراڈکٹس اور سروسز متعارف کرانے کا اعزاز ہے۔ جناب فرید احمد خان کی تقرری کے ساتھ، جو اس کردار میں تجربہ کی دولت لائے، مجھے یقین ہے کہ ٹیم ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے مالی شمولیت کو بڑھانے کے فنکا کے مشن کو پورا کریں گے۔“

ملکی سطح پر مختلف نوع کے کام کے تجربہ کے علاوہ فرید صاحب نے پاکستان سے باہر نامور آرگنائزیشنز میں شامل کریڈٹ سوسی، مورگن سٹینلے اور سنگاپور، کوالا لمپور، لندن اور استنبول میں CLSA ایمرجنگ مارکیٹس میں متعدد عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔ مزید برآن آپ نے فنکا مائیکرو فنانس بینک کے بورڈ اور اس کی مختلف کمیٹیوں میں بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ آپ نے نادرا اتھارٹی، سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے بورڈ میں بھ ی خدمات سرانجام دیں اور کارپوریٹ لیڈرز ایڈوائزری بورڈ آف آئی بی اے، کراچی کے رکن بھی ہیں۔ فرید صاحب نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ایم بی اے (فنانس) کیا اور 1998ءمیں اپنی سی ایف اے کے اہل قرار پائے۔ اس موقع پر فرید احمد خان صاحب نے کہا ”میں نے طویل عرصہ تک فنکا پاکستان میں بورڈ میں اپنی پوزیشن سے ملک میں بینک سے محروم آبادی کی خدمت میں اس کے جذبے اور جوش کی تعریف کی ہے۔ میں اس ٹیم کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں جس نے پچھلے 10 سالوں جدت اور پہنچ میں زبردست ترقی دیکھی ہے۔ میں اپنے لیے اعلیٰ معیارات طے کررہا ہوں تاکہ اس کو ترقی دے سکوں اور ناصرف ادارے کی بلکہ اس ملک کی خدمت کرسکوں۔

جناب فرید صاحب 16 ستمبر سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر بینک میں شمولیت اختیار کریں گے اور بطور سی ای او ان کی تعیناتی ریگولیٹری منظوریوں کے تحت یکم نمبر 2019ءسے ہوگی۔فنکا مائیکروفنانس بینک 2019ءمیں اپنی ترقی اور جدت کی متاثر کن رفتار کو جاری رکھے گا، کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بینک 2016ءسے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کررہا ہے، جس کے نتیجے میں اس کے صارفین کو بہتر سروسز میسر ہوگی۔اس کے حالیہ ڈیجیٹل فیلڈ آٹومیشن (ڈی ایف اے) کے نفاذ سے فنکا نے قرض کی درخواست اور منظوری کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز بنا کر اپنے قرض فراہم کرن ے کے کاروبار میں تبدیلی لا ئی ہے، کریڈٹ افسران کو ٹیبلٹس استعمال کرتے ہوئے صارفین کو قرض کے لیے درخواست فارم کی تمام مطلوبہ ضروریات کو مکمل کر نے اور حتمی منظوری کو الیکٹرانک طریقہ کار سے محفوظ بناتے ہوئے خدمت کرنے کی اجازت دی ہے۔ رئیل ٹائم اکاﺅنٹ کھولنے اور قرض کی درخواست کی کارروائی کے ساتھ ڈیٹا کو الیکٹرانک طریقہ کار سے بنیادی بینکنگ سسٹم میں منتقل کرنے سے فنکا کے صارف کے وقت کی بچت اور آن بورڈ مفت کاغذی کارروائی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

آگے سم سم اردو کے ساتھ، فنکا کے لیے سم سم پلیٹ فارم کی توسیع اور پختگی کی اجازت دیتا ہے جس سے فنکا کے بنیادی صارفین کو ان کے قرضوں کی ڈیجیٹل طور پر تقسیم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ڈی ایف اے کے ساتھ بینک اب قرض کی درخواست کو ڈیجیٹل طریقہ کار سے قرض کو متحرک کرنے سے حتمی تقسیم کی کارروائی کے قابل ہے۔PACRA اور JCR-VIS نے فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ A اور شارٹ ٹرم کریڈٹ ریٹنگ A1 کی بالٹرتیب اپریل 2019ءاور مئی 2019ءمیں ایک مستحکم آﺅٹ لک کے ساتھ تصدیق کی ہے۔

مزید : بزنس


loading...