کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے2دھماکے ، پہلے دھماکے کی کوریج کرنے والا نجی نیوز چینل کا نمائندہ بھی زخمی

کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے2دھماکے ، پہلے دھماکے کی کوریج کرنے والا نجی نیوز چینل ...
کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے2دھماکے ، پہلے دھماکے کی کوریج کرنے والا نجی نیوز چینل کا نمائندہ بھی زخمی

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میںیکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ میڈ یا نمائندے اور پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق خیزی چوک پر گیس سلینڈر سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوئے ۔امدادی ٹیمیں ،پولیس اہلکار اور نجی نیوز چینل دنیا نیوز کا نمائندہ موقع پر پہنچے تو وہاں کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد بھی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہو گا جبکہ دنیا نیوز کا نمائندہ ابرار احمد اور کیمرہ مین رحمت علی شدید زخمی ہو گئے ،دوسرے دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ادھر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...