وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی سمیت  رواں سال موسم سرماکی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی سمیت  رواں سال موسم سرماکی ...
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی سمیت  رواں سال موسم سرماکی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی سمیت  رواں سال موسم سرماکی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا  ہے جس کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی اور موسم سرما کی تعطیلات ختم کر دی گئی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روزسپیشل کلاسزلگائی جائیں تاکہ کورونا وبا میں تعلیمی نقصان کا ازالہ کیاجائے۔اساتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کو ہفتے والے  دن سپیشل تیاری کرائیں گے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز کی تاخیر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی کلینڈر کے مطابق فریم ورک کی تیاری کریں جب کہ 15 ستمبرسے سکول کھولنے کاحتمی فیصلہ7ستمبرکوہوگا۔