وزیراعظم آج  دورہ کراچی کے دوران 50 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے

وزیراعظم آج  دورہ کراچی کے دوران 50 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے
وزیراعظم آج  دورہ کراچی کے دوران 50 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان عمران خان آج(ہفتے کے روز)دورہ کراچی کےدوران  شہر قائد کےلیے50سےزائد  بڑے اور میگا منصوبوں کا اعلان کریں گے، ترقیاتی منصوبوں پر 802ارب خرچ ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے موقع پر50 سے زائد منصوبوں کا اعلان کریں گے، ترقیاتی منصوبوں پر 802ارب خرچ ہوں گے۔ان منصوبوں میں تین سو ارب مالیت کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی ٹرانسمیشن پلان میں شامل ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے چینی حکومت فراہم کرے گی۔ماس ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبوں پر 447 ارب 45 کروڑ خرچ ہوں گے، پلان کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم کے چھ منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ واٹر ڈرینز کے دو منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 4 ارب 60 کروڑ روپے ہے۔سیوریج کے آٹھ منصوبوں کا تخمینہ 162 ارب 60 کروڑ روپے ہے جب کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے چار منصوبوں پر چودہ ارب 86کرولا روپے خرچ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔وزیراعظم    (آج) ہفتے کی دوپہرکراچی پہنچیں گے۔ وفاقی وزراء این ڈی ایم اے کے حکام اور پارٹی قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید :

قومی -