کراچی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے، اسے ۔۔۔مصطفی کمال نے وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر حیران کن بات کہہ دی

کراچی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے، اسے ۔۔۔مصطفی کمال نے وزیر اعظم کے دورہ ...
کراچی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے، اسے ۔۔۔مصطفی کمال نے وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر حیران کن بات کہہ دی

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال  نے کہا  ہے کہ کراچی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے، اسے خیرات کی ضرورت نہیں ہے۔ 

 نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا  ہے  کہ جب تک کراچی کے حقوق بحال نہیں ہوں گے اس وقت تک شہر کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے پلان پیش کیا ہے، صوبہ تو خود مختار ہو گیا لیکن ٹاؤنز اور مقامی حکومتیں خود مختار نہیں ہوئیں۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ پروونشنل فنانس کمیشن بنایا جائے جس سے نچلی سطح پر پیسہ منتقل ہو،18 ٹاؤنز کے نظام کو بحال کیا جائے تو مسائل حل ہوں گے، کراچی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی ہے اسے دانا نہیں دینگے تو مسائل حل نہیں ہوں گے،کراچی کو خیرات کی ضرورت نہیں بلکہ اس شہر کے حقوق بحال کیے جائیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -