اسلام آباد ایئر پورٹ پر امریکی شہری کے سامان سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں،فوری حراست میں لے لیا

اسلام آباد ایئر پورٹ پر امریکی شہری کے سامان سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ ...
اسلام آباد ایئر پورٹ پر امریکی شہری کے سامان سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں،فوری حراست میں لے لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ائیر پورٹ پر  امریکی شہری کے سامان سے 8 گولیاں برآمد ہونے کے بعد اے ایس ایف نے غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا۔

  نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کی بیرون ملک جانے والے پرواز میں امریکی شہری کے سامان سے نائن ایم ایم کی 8 گولیاں اور میگزین برآمد ہوا جس پر اے ایس ایف نے امریکی شہری کو حراست میں لے لیا۔ اے ایس ایف کے مطابق بین الاقوامی لاونج میں چیکنگ کے دوران مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد ہوئیں، مسافر نجی ایئرلائن  کے زریعے براستہ ابوظہبی امریکا جا رہا تھا، مسافر کو مزید تفتیش کیلئے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -