6ارب ڈالر کیلئے فیٹف کے قوانین پر آنکھیں بند کرکے ٹھپہ لگانے والے قوم کے مجرم ہیں:سینیٹر سراج الحق

 6ارب ڈالر کیلئے فیٹف کے قوانین پر آنکھیں بند کرکے ٹھپہ لگانے والے قوم کے ...
 6ارب ڈالر کیلئے فیٹف کے قوانین پر آنکھیں بند کرکے ٹھپہ لگانے والے قوم کے مجرم ہیں:سینیٹر سراج الحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 6ارب ڈالر کیلئے فیٹف کے قوانین پر آنکھیں بند کرکے ٹھپہ لگانے والے قوم کے مجرم ہیں، یہاں سے اربوں لوٹ کر باہر منتقل کرنے والے مافیاز کو بے نقاب کرنے اوران کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے،کراچی سے چترال تک پورا ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے،سینکڑوں لوگ جان سے گئے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اب ان لٹیروں سے حساب کتاب کرنے کی ضرورت ہے جو ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں،70سال سے اقتدار پر مسلط ظالم جاگیرداروں،سرمایہ داروں  ،نواب زادوں اور خانزادوں کو قوم نے دیکھا ہے،اِنہوں نے ہمارا حال اور مستقبل دونوں تباہ کئے۔انہوں نے کہا کہ حکمران پاکستان کے نظریے اور جغرافیے کی حفاظت نہیں کرسکے،ملک میں انصاف بکتا ہے اور پیسے والا انصاف کو خریدتاہے،پارلیمنٹ کے اندر قوم کے لئے نہیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کیلئے قانون سازی ہوتی ہے،طبقاتی نظام تعلیم نے قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کردیا ہے،کراچی سے چترال تک پورا ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے،سینکڑوں لوگ جان سے گئے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،حکمران سمجھتے ہیں کہ غریب مررہے ہیں،ان کا کیا ہے؟یہ تو مرتے رہتے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک پر مسلط جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ دارعام آدمی کا استحصال کررہے ہیں،اشرافیہ آئین کی بالادستی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،آئین پاکستان قرآن و سنت کی بالا دستی کا تقاضا کرتا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -