پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 358مقامات پر چھاپے، درجنوں دکانداروں کو جرمانے
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 358 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 29 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 31 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے، ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں. انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ گرانفروشوں کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دی جائے کیونکہ عوامی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معافی نہیں ملنی چاہیے،انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ گلی محلے کی سطح پر بھی ایسے منافع خوروں پر نظر رکھیں اور جو دکاندار بھی اشیاء ضروریہ کے زائد نرخ وصول کرے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نمبرز پر اطلاع دی جائے۔