مولانا عبدالحفیظ مکی کی ہمشیرہ مدینہ منورہ میں انتقال کر گئیں 

  مولانا عبدالحفیظ مکی کی ہمشیرہ مدینہ منورہ میں انتقال کر گئیں 

  

لاہور (پ ر)   انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے سابق مرکزی امیر فٰضیلۃالشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکیؒ کی ہمشیرہ  مدینہ منورہ میں  علالت کے بعد انتقال کرگیں،مرحومہ مولانا الطاف بٹ کی اہلیہ، انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی مولانا عمر عبدالحفیظ مکی کی پھوپھی، مولانا عبدالوحید مکی،مولانا عبدالصمد مکی کی ہمشیرہ اور مولانا مفتی عدنان بٹ کی والدہ تھیں، انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے سابق مرکزی امیرمو لانا ڈاکٹر سعید احمد عنا یت اللہ،نا،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا قاری محمد بن سعید،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا قاری امداد اللہ قاسمی، مولانا اسعد محمود مکی،مولانا طاہر مکی، مولانا معاذ عبدالحفیظ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

، مفتی شاہد محمود، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا افتخار اللہ شاکر، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا غلام یاسین صدیقی، مفتی انیس احمد مظاہری اور دیگر علما ء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ صوم و صلوۃ کی پابند،ا نتہائی متقیہ، پرہیزگار، نیک سیرت اور تہجد گذار خاتون تھیں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے قائدین و کارکنان مولانا عبدالرؤف مکی اور ان  کے لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -