المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام آئی ہسپتال کاافتتاح

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام آئی ہسپتال کاافتتاح

  

لاہور(پ ر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ کے زیر اہتمام امراض چشم میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ کے لئے المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ روڈ لاہور کا افتتاح ہو گیا،افتتاحی تقریب  کے مہمان خصو صی سنیئر صحافی اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ جبکہ اے ٹی آئی کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی، طارق حمید فضل، خالد حمید فضل، مسرت قیوم،آنکھوں کے سینئر ماہر اور ہسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر چودھری، میاں آصف وحید، شہزادہ عبدالرؤف،انجمن طلبا اسلام پنجاب کے ناظم حسنین نوری،لاہور کے ناظم دانش مصطفی وڑائچ، ڈاکٹر شکیل قریشی، روبینہ شکیل،نصرت سلیم، اویس یاسین سمیت معروف سماجی شخصیات شریک  ہوئیں۔

 المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح ربیع الاول کے موقع پر ہو گا، سہیل وڑائچ نے  کہا کہ انسانیت کی فلاح عظیم عبادت ہے۔

، درد دل اور احساس نے انسانیت کو عروج دیا ہے، دنیا میں تمام مخلوق کے40بڑے گرو ہ ہیں،انسان واحد مخلوق ہے جس کے بے شمار گروپ، قبائل اور خاندان ہیں،انسان کو انسانوں سے پیار کے لئے پیدا کیا گیا، ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اچھے کام اکھٹے مل کر جار ی رکھیں، آئی ہسپتال بورڈ اف ڈائریکٹر  کے صدر طارق حمید نے کہا کہ ہسپتال میں مستحق مریضوں کی آنکھوں کے معائنہ،سفید موتیا کی تشخیص، بغیر ٹانکے کے آپریشن، لینز اور طبی معائنہ جات سمیت تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی،ہسپتال میں شریعہ بورڈ کی خاتون سربراہ نصرت سلیم نے کہا کہ ہسپتال میں زکوۃ، خیرات کے لئے شریعہ ڈیپارٹمنٹ قائم ہو گا جہاں شرعی اصولوں کے مطابق مستحقین کو علاج کی سہولیات دستیاب ہو گی اور کسی کی عزت نفس مجروح نہیں ہو گی، ہسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر چودھری نے کہا کہ مستحق مریضوں کے لئے سفید موتیا سمیت آنکھوں کے تمام امراض کا صاف ستھرے ماحول اور جدید طریقہ طریقوں کے مطابق علاج ہو گا۔بعد ازاں تمام شرکا نے شعبہ لیب اور او پی ڈی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں علاج اور امراض کی تشخیص کی سہولیات کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -