معروف شاعر اور صحافی عمران نقوی شاہدرہ میں سپرد خاک

معروف شاعر اور صحافی عمران نقوی شاہدرہ میں سپرد خاک

  

  

لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف شاعر اور صحافی عمران نقوی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا میں ڈاکٹر تحسین فراقی،ڈاکٹر جواد جعفری،راجہ نیر،ڈاکٹر ایوب ندیم، سرور حسین نقشبندی، شاہدرشید،ارشد نعیم،ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد،شناور اسحاق، زاہد ہما،میاں ظفر اقبال، اور طاہر ابدال شامل تھے۔ عمران نقوی کی رسم قل آ ج 5 ستمبر بعد نماز ظہر سادات ماڈل ہائی سکول نزد شاہدرہ تھانہ ادا کی جائے گی۔ عمران نقوی کے انتقال پر ادبی اور صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا ہے  کہ عمران نقوی ایک اچھے شاعر تھے۔ناصر بشیر نے کہا ہے کہ عمران نقوی کے انتقال سے ادب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ راجہ نیر نے کہا ہے کہ عمران نقوی نعت کا ایک معتبر  نام تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -