سمن آباد ٹاؤن کی حدود میں غیر قانونی دکانیں مسمار

سمن آباد ٹاؤن کی حدود میں غیر قانونی دکانیں مسمار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی مداخلت پر سمن آباد ٹاؤن کی حدود میں غیرقانونی تعمیرات گرا دی گئیں، سمن آباد ٹاؤن ملتان روڈ پر غیر قانونی کمرشل دوکانیں انتظامیہ کی معاونت سے تعمیر ہو رہی تھیں جس کا محکمہ اینٹی کرپشن نے نوٹس لیا۔کمرشل نقشہ منظوری کی مد میں حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا تھا۔سمن آباد مین چوک میں واقع سرعام غیر قانونی دوکانوں کی تعمیر  بالآخر محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل کی نگرانی میں مسمار کی گئیں۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔غیرقانونی تعمیرات میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی اعلامیہ جاری کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -